تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق صوبہ قزوین کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ حجۃ الاسلام علی نعمت الہی نے کہا ہے کہ غدیری ثقافت انسانی معاشرے کی تمام مشکلات کا حل ہے اوراگرموجودہ دنیا میں ایک ثقافت کے عنوان سے غدیرکا مفہوم رائج ہوجائے توبشریت سعادت کی منزل پرفائزہوسکتی ہے۔
حجۃ الاسلام علی نعمت الہی نے مزید کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واقعہ غدیر میں اسلام میں قیادت ورہبری کے خط کی مکمل وضاحت فرمائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ واقعہ غدیر میں رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عظیم پیغام انسانی معاشروں کے لیے الہام کی حیثیت رکھتا ہے اوریہ آل محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عید اورالہی اسرار کا اظہارہے کہ جس میں مسلمانوں اوربشریت کی ہدایت کی عظیم ذمہ داری نبوت سے ولایت تک پہنچی ہے۔
صوبہ قزوین کے محکمہ اسلامی ثقافت کے سربراہ نے کہا ہے کہ غدیرایک نظریہ،علامت اوررمز ہے کہ جونبوت کے خط کے تسلسل سے حکایت کرتا ہے اورغدیر کا بنیادی پیغام زمین پر علوی معارف اورولایت سے جنم لینے والی سیاست کی حاکمیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ غدیرکے پیغام کوپوری دنیا میں پہنچنا چاہیے کیونکہ غدیر کا تحفظ اورادراک، عاشورا اور ولایت کی غربت جیسے واقعات کے لیے رکاوٹ بن جائے گا۔
حجۃ الاسلام نعمت الہی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی برکت سے اس وقت غدیر کی پوری دنیا میں ترویج ہورہی ہے بنابرایں دیگرعلاقوں میں غدیری ثقافت کے فروغ کے لیے ملک میں موجود مواقع اورصلاحیتوں سے بھرپوراستفادہ کرنا چاہیے۔