تاریخ شائع کریں2013 23 October گھنٹہ 11:19
خبر کا کوڈ : 143770
حجۃ الاسلام قرائتی :

اسلامی ممالک نے ولی فقیہ کے نہ ہونےکی وجہ سے بہت سے صدمات برداشت کیے ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایران کی قائمہ نمازکمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اکثراسلامی ممالک ولی فقیہ کے نہ ہونے کی وجہ سے مختلف پہلووں سے نقصان اٹھا رہے ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران حضرت ولی عصرعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عنایات کے سائے میں ۳۴سال سے تابندہ ودرخشاں ہے۔
اسلامی ممالک نے ولی فقیہ کے نہ ہونےکی وجہ سے بہت سے صدمات برداشت کیے ہیں
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام محسن قرائتی نے گزشتہ روز صوبہ البرز کے لڑکیوں کے دینی مدرسے کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں موجود علوم وفنون سے استفادہ کرکے اسلامی معاشروں کی نظریاتی ترقی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے تاہم اس اہم موضوع کے باوجود اسلامی معاشروں کوثقافتی اعتبارسے اپنے ہاتھ پاوں گم نہیں کرنے چاہییں بلکہ اسلامی معاشروں کو اپنی طاقت اورتوان پراعتماد کرکے ترقی کرنی چاہیے۔

انہوں نے انسانوں کی مادی اورروحانی زندگی میں قرآن کریم کی تاثیر کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم تمام الہی برکات کا سرچشمہ ہے اوراس کی تعلیمات مسلمانوں سے مختص نہیں ہیں بنابرایں ہمیں اپنے تمام سیاسی، سماجی اورثقافتی امورمیں اس الہی کتاب کے بنیادی اصولوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام قرائتی نے ایران کی اسلامی حکومت اوردیگرحکومتوں کے مابین فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اسلامی نظام میں ایک عادل مجتہد کے عنوان سے ولی فقیہ کی حکمرانی ہے کہ جو ہمارے اسلامی وطن کے لیے سربلندی کا باعث ہے اوریہ اسلامی حکومت کا اہم ترین رکن شمارہوتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbzfb8grhbazp.kvur.html
منبع : نیوز نور
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ