QR codeQR code

آیت الله مکارم شیرازی :

حج میں شیعہ کے خلاف 60 لاکھ کتابوں کی تقسیم اصول مہمان نوازی اور اسلامی اتحاد کی خلاف ورزی

تنا (TNA) برصغیر بیورو

رسا نیوز , 25 Oct 2013 گھنٹہ 10:35

سرزمین ایران کے نامور شیعہ عالم دین آیت الله مکارم شیرازی نے حج میں شیعہ کے خلاف 60 لاکھ کتابوں کی تقسیم، اصول مہمان نوازی اور اسلامی اتحاد کی خلاف ورزی شمار جانا۔


تقریب نیوز (تنا):  رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے کل ظھر سے پہلے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد اعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم(س) میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا حج میں شیعہ مخالف کتابوں کے تقسیم کئے جانے پر شدید تنقید کی۔

اس مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حج میں تقسیم ہونے والی شیعہ کے خلاف 60 لاکھ کتابوں کے مطالب جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں کہا: ان کتابوں کا اصلی سرمایہ جھوٹ، تہمت اور بہتان ہے، میں بہت بعید سمجھتا ہوں کہ سعودی حکومت اس کام میں تمایل رکھتی ہوگی، مگر افسوس وہابیوں کے ہاتھوں میں بعض شعبے موجود ہیں جو مسلسل ہار کے نتیجہ میں اس طرح اپنا تدارک کرنا چاہتے ہیں۔

آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس کام سے شیعت پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا کیوں کہ ہم عقل و منطق کے مالک ہیں، شیعہ نہ انسان کش ہے اور نہ دھشت گرد اور نہ ویرانگر کہ عقل و منطق سے دور کوئی کام انجام دے کہا: ہم عقل و منطق کی راہ میں قدم اٹھاتے ہیں اور کوئی بھی مختصر سا جھوٹ، تہمت اور بہتان نشر کر کے ذریعہ شیعہ ثقافت پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتا۔

انہوں ںے سعودی عربیہ کے حکمرانوں کو متعصب وہابیوں کی سرگرمیوں پر پابندیاں لگانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اس طرح کے اقدامات خود سعودیہ کے حق میں نقصان دہ ہیں، کیوں کہ اس طرح کا طور و طریقہ اصول مہمان نوازی کے بر خلاف ہے، حجاج ضیوف اللہ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے بھی مہمان ہیں، کون سی عقل آپ کو اس طرح کا کام کرنے کی اجازت دیتی ہے اور وہ بھی ان ایام میں جو اتحاد و یکجہتی کی نمائی کے ایام ہیں وہ ان کاموں کے ذریعہ خود نفاق کی بیج بوتے پھر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 143843

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/143843/حج-میں-شیعہ-کے-خلاف-60-لاکھ-کتابوں-کی-تقسیم-اصول-مہمان-نوازی-اور-اسلامی-اتحاد-ورزی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com