تاریخ شائع کریں2013 25 October گھنٹہ 10:36
خبر کا کوڈ : 143847
حجۃ الاسلام اذن اللہ خدایی :

غدیر دنیا کے مسلمانوں کے مابین وحدت واخوت کا پیغام ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایران کے صوبہ زنجان کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے غدیر کے تاریخی واقعہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غدیر دنیا کے مسلمانوں کے درمیان وحدت واخوت کا پیغام ہے۔
غدیر دنیا کے مسلمانوں کے مابین وحدت واخوت کا پیغام ہے
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام اذن اللہ خدایی نے کہا ہے کہ عید غدیرخم ایک اہم اسلامی عید ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس عید میں ولایت پر خصوصی توجہ کی بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ موضوع ولایت کہ جو وہی انبیاء کی رسالت کا تسلسل ہے کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ غدیر کے آداب مسلمانوں کے مابین وحدت کی عکاسی کرتے ہیں لہذا اس دور میں بھی صیغہ اخوت پر توجہ دینی چاہیے اور یہ وہی رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت ہے کہ جو مہاجرین اور انصار کے درمیان جاری کی گئی تھی البتہ وحدت کا مطلب اپنے مذہبی اعتقادات کو ترک کرنا نہیں ہے بلکہ ایک دوسرے کے اعتقادات کا احترام کرنا ہے۔

انہوں نے اس مطلب کہ شیعہ اور سنی کے درمیان کوئی مشکل نہیں ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا پیغمبرایک، قرآن ایک ہے اورہم ایک قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں لہذا دشمن مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کر کے اپنے پلید اہداف حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے بنابریں حالات کا جائزہ لے کر دشمن کو اس کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcgtw9quak9t74.,0ra.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ