QR codeQR code

آیت اللہ طبرسی :

دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے غدیری ثقافت کے فروغ کی ضرورت

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 25 Oct 2013 گھنٹہ 10:34

ایران کے صوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ نے ولایت اور ولایت محوری کو مسلمانوں کےا ستحکام اور کامیابی کا رمز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے غدیری ثقافت کا فروغ ضروری ہے۔


تقریب نیوز (تنا): صوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ طبرسی نے ۲۲اکتوبر کو شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ عید غدیر عظیم اعیاد میں سے شمار ہوتی ہے کہ جس میں ولایت اور حضرت علی علیہ السلام کی ممتاز اور نمایاں خصوصیات کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے ولایت اور ولایت محوری کو مسلمانوں کے استحکام اور کامیابی کا رمز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن اس موضوع کے خاتمے اور اس پر توجہ نہ دینے کی کوشش کر رہا ہے لہذا ہمیں اس مسئلے پر پہلے سے زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

آیت اللہ طبرسی نے مزید کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر حضرت علی علیہ السلام کی امامت کا اعلان فرمایا اور ولایت کا پیغام پہنچا کر اسلام کو مکمل کیا۔

امام جمعہ ساری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے غدیر ی ثقافت سے الہام لیتے ہوئے اور اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں ۲۴۰۰سالہ طاغوتی نظام پر غلبہ حاصل کیا اوراس وقت بھی حضرت امام خامنہ ای کے حکیمانہ اور مدبرانہ فرامین سے یہ نظام ا قتدار کے عروج پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں کے اتحاد ویکجہتی کی شدید ضرورت ہے البتہ غدیری ثقافت کی ترویج سے اس موضوع کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 143849

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/143849/دشمنوں-کی-سازشوں-کا-مقابلہ-کرنے-کے-لیے-غدیری-ثقافت-فروغ-ضرورت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com