QR codeQR code

علامہ سید ساجد علی نقوی :

عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ آج کا نوجوان حقیقی اسلامی معارف کو معاشرے میں روشاس کرانے کیلئے خود کو شعور و کردار کے ہتھیار سے لیس کرے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

جعفریہ پریس , 29 Oct 2013 گھنٹہ 13:33

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے جعفریہ یوتھ پاکستان کی مجموعی تنظیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تشیع کے حقوق کے تحفظ اور قومی جماعت کی مضبوطی کیلئے جعفریہ یوتھ پاکستان کو مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔


تقریب نیوز (تنا): جعفریہ یوتھ پاکستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام سربراہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جعفریہ یوتھ کے صوبائی ناظمین اور معاونین کے علاوہ مرکزی ناظم اعلیٰ اظہار بخاری اور معاونین نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے فرمایا که کسی بھی قوم کی ترقی اور شعوری ارتقاء میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ آج کا نوجوان حقیقی اسلامی معارف کو معاشرے میں روشاس کرانے کیلئے خود کو شعور و کردار کے ہتھیار سے لیس کرے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے جعفریہ یوتھ پاکستان کی مجموعی تنظیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تشیع کے حقوق کے تحفظ اور قومی جماعت کی مضبوطی کیلئے جعفریہ یوتھ پاکستان کو مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ملکی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے اور ہم ایک عرصے سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے وگرنہ اس ملک کی سالمیت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور اگر حکمرانوں اور ریاستی اداروں نے دہشت گردی روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو پھر ہمیں اپنی ملی دفاعی پالیسی اختیار کرنے کا مکمل آئینی حق حاصل ہے


خبر کا کوڈ: 144246

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/144246/عصر-حاضر-کا-تقاضا-ہے-کہ-آج-نوجوان-حقیقی-اسلامی-معارف-کو-معاشرے-میں-روشاس-کرانے-کیلئے-خود-شعور-کردار-کے-ہتھیار-سے-لیس-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com