اہلیبیت عصمت و طہارت، جوان اور جدید اسلامی تمدن کے موضوع پر تہران میں عالمی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا): اہلیبیت عصمت و طہارت، جوان اور جدید اسلامی تمدن کے موضوع پر تہران میں عالمی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق اس عالمی کانفرنس میں تیس مختلف ممالک کے ادارے اور تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے جوانوں کے ادارے کے سربراہ رضا خوراکیان نے اس عالمی کانفرنس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس دو روزہ کانفرنس میں تیس ممالک کی تین سو دس تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
کانفرنس کے منتظمین نے مزید بتایا ہے کہ اس کانفرنس میں دینی تعلیمات کی تبلیغ میں کامیابی، اسلامی بیداری، موثر اور کامیاب تنظیموں کے تنظیمی ڈھانچوں جیسے موضوعات نیز زیارت کے ذریعے اہلیبیت علیہم السلام کی معرفت جیسے موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...