معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فروغ کی ضرورت ہے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مبلغان اسلام کو اس الہی فریضہ کے فروغ کی شفارش کی ہے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم کے حوزہ علمیہ میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے ایران کے گلستان صوبہ کے طالب علم سے ملاقات میں بیان کیا: انسان ہمیشہ خدا کے امتحانات سے روبرو ہے اور اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے نیک و شایستہ عمل انجام دیں۔
انہوں نے طالب علم کی ذمہ داری معاشرے کی ہدات و بیداری جانا ہے اور وضاحت کی: طالب علموں کو چاہیئے کہ اس راہ پر ثابت قدم رہیں اور اپنی کوشش سے ہاتھ نہ ہٹائیں۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے اس مشہور استاد نے علم و دانش کے حصول کو طالب علموں کی بنیادی ضرورت جانا اور اظہار کیا: طالب علموں کو اپنا قیمتی وقت بیکار کاموں جیسے ٹیلی ویزن دیکھنے میں خراب نہیں کرنا چاہئے۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ قدیمی طالب علم درس و مباحثہ کے لئے خاص اہتمام کرتے تھے وضاحت کی: اس وقت اچھی سہولت کے با وجود طالب علم درس میں نظم کے ساتھ حاضر نہیں ہوتے ہیں۔
انہوں نے حوزات علمیہ میں درس اخلاق کے منعقد ہونے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا: طالب علموں کو چاہیئے کہ پہلے خود کی تربیت کریں اور اس کے بعد معاشرے کی ہدایت میں مشغول ہوں اور یہ امر دین کے بزرگوں کی رہنمائی سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔
حوزہ علمیہ میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سلسلہ میں قائد انقلاب اسلامی کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا: مبلغین محرم کے ایام میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی فروغ کی طرف خاص توجہ دیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...