تاریخ شائع کریں2013 1 November گھنٹہ 10:34
خبر کا کوڈ : 144436
آیت اللہ جعفرسبحانی :

تکفیری تحریک کی وحشی گری نے اسلام کے چہرہ کو خراب کر دیا ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
حضرت آیت ‌الله سبحانی نے اہل بیت (ع) کی مقام و منزلت کو عوام تک پہوچانے کی مبلغین اسلام کو نصیحت کی ہے اور اس امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ اس وقت وہابیوں نے ظلم و بربریت کے ذریعہ اسلام کے چہرہ کو خراب کر دیا ہے بیان کیا: مذہب اور اسلامی نظام کی حفاظت کے لئے اہل بیت (ع) کی مقام و منزلت کو عوام تک پہوچایا جائے۔
تکفیری تحریک کی وحشی گری نے اسلام کے چہرہ کو خراب کر دیا ہے
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌ الله جعفر سبحانی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے اصول کے درس خارج کے اختمامی منزل میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مومنین کو دو برے صفت حسد و تملق سے دور جانا ہے اور بیان کیا: مومن شخص اگر کسی شخص کی تعریف کرنا چاہتا ہے تو حقیقت کو بیان کرتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی: احترام یہاں تک کہ استاد کی تملق اس لئے کہ طالب علم استاد سے علمی فائدہ اٹھائے کوئی مشکل نہیں ہے۔

مرجع تقلید نے ایام محرم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اہل بیت (ع) کی مقام و منزلت کو عوام تک پہوچانے کی مبلغین اسلام کو مزید تاکید و نصیحت کرتے ہوئے بیان کیا: اسلام کے دشمنوں نے اس وقت اہل بیت علیہ السلام کو اپنا نشانہ بنایا ہے اور عوام کو ان سے الگ کرنے کی کوشش میں ہے۔

امام صادق علیہ السلام ادارہ کے صدر نے وضاحت کی: اسلامی نظام و مذہب کی حفاظت کے لئے اہل بیت (ع) کی مقام و منزلت کو عوام تک پہوچایا جائے۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وہابیوں سے مقابلہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا: ان وہابی تکفیری گروہ کے نقصانات کو لوگوں تک پہوچایا جائے تا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ جراثیم اپنے اس ملک میں سرایت کرے۔

حضرت آیت ‌الله سبحانی نے اسلامی ممالک میں وہابیوں کے اعمال کی وجہ سے یورپ میں لوگوں کی طرف سے اسلام کی رغبت کم ہونا جانا ہے اور اظہار کیا: وہابیوں نے خونریزی والی اپنی فلم و کلپ کی اشاعت کر کے ظاہر میں اسلام کے چہرہ کو خطرناک دکھایا ہے۔

مرجع تقلید نے تاکید کی ہے: طولانی مدت سے علماء اسلام نے لوگوں کو اور مغربی معاشرے کو حقیقی اسلام کی طرف توجہ کرائی ہے لیکن آج کل وہابی اور تکفیری تحریک کی وحشی گری نے اسلام کے چہرہ کو خراب کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbfab80rhbaap.kvur.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ