حجت الاسلام والمسلمین اختری انقلاب اسلامی فلسطین کی حمایت کمیٹی کے سربراہ مقرر
تنا (TNA) برصغیر بیورو
صدر اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے ایک تحریری حکم نامہ جاری کرکے عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین حسن اختری کو انقلاب اسلامی فلسطین کی حمایت کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے ایک تحریری حکم نامے کے تحت سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کو فلسطین کے اسلامی انقلاب کی حمایت کمیٹی کے سربراہ کے عنوان سے مقرر کیا ہے۔
حکم نامے کا متن درج ذیل ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حجتالاسلام والمسلمین جناب آقائے محمدحسن اختری
فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت کے لئے مجلس شورائے اسلامی کے منظور کردہ قانون (مورخہ 2 مئی 1990) کے آرٹیکل نمبر 5 اور مذکورہ قانون کے نفاذ کے ضابطے کے ایکٹ نمبر 1 کے تحت اور ماضی میں آپ کی شاندار خدمات اور قابل قدر تجربے کو مدنظر رکھ کر اس حکم کے ذریعے آپ کو "فلسطینی عوام کے انقلاب اسلامی کی حمایت کمیٹی" کے سربراہ کی حیثیت سے مقرر کرتا ہوں۔
فلسطین کے مظلوم عوام کے مسلمہ حقوق کے احیاء اور اس مقصد کے لئے پہلے سے کہیں زيادہ جدوجہد کے سلسلے میں خداوند متعال سے آپ اور کمیٹی کے دوسرے اراکین کے لئے توفیق کی التجا کرتا ہوں امید ہے کہ اس میدان میں قواعد و ضوابط کی پابندی اور تدبیر و امید کی حکومت کی اعتدال پسندی اور ضابطۂ اخلاق کے مطابق عمل کریں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...