QR codeQR code

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی رضایی :

قیام امام حسین (ع) کا ایک اہم مقصد استعمار اور آمریت کا مقابلہ کرنا تھا

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 4 Nov 2013 گھنٹہ 10:08

امام جمعہ بیرجند نے آمریت کا مقابلہ اور مظلوموں کی حمایت کرنے کو قیام امام حسین علیہ السلام کے اہداف میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلمان عوام کربلا کے شہیدوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنی پوری طاقت سے میدان میں حاضر ہے اور استعمار کا مقابلہ کر رہی ہے۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق امام جمعہ بیرجند حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی رضایی نے یکم نومبر کو نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ خواتین وحضرات کو ایک دوسرے کے لیے خیر و بھلائی کا سبب بننا چاہیے اور دوسروں کی غلطیوں سے چشم پوشی کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شیطان مومنین کے دلوں میں دوسروں کے بارے غلط سوچ پید ا کر کے بہت سے خاندانوں میں اختلافات اور تفرقہ کا باعث بنتا ہے اسی بنا پر صحیفہ سجادیہ میں مومنین کو ایک دوسرے کے ساتھ حسن ظن رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

امام جمعہ بیرجند نے ایک دوسرے سے حسن ظن اور محبت کا ماحول ایجاد کرنے کو اسلامی معاشرے کی خصوصیات میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسن ظن برے گمان سے مقابلے کا باعث بنتا ہے بنابرایں ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام رضایی نے مزید کہا ہے کہ اسلامی انقلاب میں ہمیشہ مردہ باد امریکہ کے نعرے لگتے رہیں گے اور امریکی عوام اور امریکی ملک سے ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے بلکہ ہم امریکہ کے استبدادی اور آمرانہ نظام کے مخالف ہیں۔

انہوں نے امریکی حکام کو کفر آمیز دستورات کے اجراء کرنے والے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی ایک اہم ذمہ داری استعمار شیطان کفر اور مادیات کی مخالفت کرنا ہے۔

حجۃ الاسلام رضایی نے استعمار اور آمریت کا مقابلہ اور مظلوموں کی حمایت کو قیام امام حسین علیہ السلام کا ایک اہم مقصد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلمان عوام بھی کربلا کے شہداء کی پیروی کرتے ہوئے پوری طاقت کے ساتھ میدان میں حاضر ہیں اور استعمار کے ظلم کےخلاف برسرپیکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 144681

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/144681/قیام-امام-حسین-ع-کا-ایک-اہم-مقصد-استعمار-اور-ا-مریت-مقابلہ-کرنا-تھا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com