تاریخ شائع کریں2013 5 November گھنٹہ 11:03
خبر کا کوڈ : 144813
ایران کے شہربیرجند کے گورنر :

دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا ایک اہم ترین راستہ روزمرہ کےمسائل سے آگاہ ہونا ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایران کے شہربیرجند کے گورنر نےعوام کواسلامی جمہوریہ ایران کا بنیادی رکن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ایک اہم ترین راستہ روزمرہ مسائل سے آگاہی اور علم ودانش کی ترقی ہے۔
دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا ایک اہم ترین راستہ روزمرہ کےمسائل سے آگاہ ہونا ہے
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق بیرجندکے گورنرعلی اکبرتناکی نے یکم نومبرکو نمازجمعہ کے خطبوں سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا اسے نتیجے پرپہنچ چکی ہے کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ رضاکاروں کے مراکز اورملک کے دیگرسیاسی میدانوں میں لوگوں کی موجودگی اورلوگوں کی مشکلات کے خاتمے اورانہیں نظام سے راضی رکھنے کے لیے حکام کی کوششوں سے اسلام اور انقلاب کے منحوس دشمنوں کی تمام پالیسیاں ناکام ہوں گی۔

بیرجند کے گورنرنے معاشرے کے مختلف لوگوں کی معلومات میں اضافے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا ایک اہم ترین راستہ روزمرہ کے مسائل سے آگاہ ہونا ہے۔

تناکی نے مزید کہا ہے کہ جوملت بھی عظیم اہداف رکھتی ہو یقینا اس کے دشمن بھی ہوتے ہیں لہذا ایرانی عوام بھی اسے مستثنی نہیں ہے لیکن ایرانی عوام الہی احکام اور دینی تعلیمات پر اعتماد کر کے مختلف میدانوں میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے اور یہ چیز اسلام دشمنوں کی مایوسی اور ناامیدی کا باعث بنی ہوئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdca6yn6e49nya1.zlk4.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ