ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل گلگت پاکستان کا دنیور کی مرکزی مجلس عزاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک میں ایک سوچھی سمھجی سازش کے تحت محرم الحرام کی مجالس کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا): ماہ محرم الحرام کی عظمت کو کم کرنے کے لیے ایک سازش کے تحت محرم الحرام کو واقعہ کربلا اور امام حسین کے علاوہ کسی اور سے بھی منسوب کیا جا رہا ہے جس میں حکومتی مشینری بھی ملوث ہے جس کی مثال اس محرم میں ملک کے ایک صوبے میں یکم محرم کو تعطل کرکے ظاہر کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن مولانا شیخ مرزا علی نے مرکزی امامیہ جامع مسجد دنیور میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مکتب جعفریہ کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ آج بھی ہماری ہدایت کے لیے امام پردہ غیب میں موجود ہیں اور ہماری رہبری کے لئے رہبر معظم موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم اپنے اندر معرفت پیدا کرنے کا مہینہ ہے کربلا اور امام حسین کی معرفت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایک سوچھی سمھجی سازش کے تحت محرم الحرام کے مجالس کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے، انہوں نے آج گوجرانوالہ میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عزاداروں کو تحفظ فراہم کرے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...