اہل بیت(ع) سے ایرانی عوام کی محبت نے انہیں پابندیوں کے مقابلے میں استحکام عطا کیا ہوا ہے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایران کے شہراصفہان کی اسلامی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام سے ایرانی عوام کی محبت اورعشق باعث بنی ہے کہ مغرب اوردشمنوں کی سیاسی اورمعاشی پابندیوں کے باوجود ایران مستحکم کھڑا ہوا ہے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا): ایران کے شہراصفہان کی اسلامی کونسل کے سربراہ رضا امینی نے شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ایرانی عوام ہمیشہ سے اہل بیت علیہم السلام سے عشق ومحبت کرتی رہی ہے اوریہ عشق اورمحبت ہی ہے کہ جس کی وجہ سے وہ مغرب اوردشمن کی سیاسی اورمعاشی پابندیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایرانی عوام کی اہل بیت علیہم السلام سے محبت کی بہت زیادہ فضیلت ہے اوراسی عشق ومحبت کی وجہ سے ہی دشمن،اس ملت کونقصان نہیں پہنچاسکتا ہے۔
انہوں نے حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے پروگراموں میں لوگوں کی بھرپورشرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ لوگ دینی اورثقافتی موضوعات کوپسند کرتےہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...