تاریخ شائع کریں2013 20 November گھنٹہ 11:51
خبر کا کوڈ : 146120
سیدمنورحسن :

اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کوناکام بنانے کے لیے متحد ہوجائیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے راولپنڈی واقعہ کے خلاف کوہاٹ میں ہونے والے جلاﺅ گھیراﺅ، پرتشدد مظاہروںاورپولیس اور مظاہرین میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام و ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائیں اور کسی شر پسند کو ملک کے امن اور عوام کے جان و مال سے کھیلنے کا موقع نہ دیں۔
اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کوناکام بنانے کے لیے متحد ہوجائیں
تقریب نیوز (تنا): امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے راولپنڈی واقعہ کے خلاف کوہاٹ میں ہونے والے جلاﺅ گھیراﺅ، پرتشدد مظاہروںاورپولیس اور مظاہرین میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام و ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائیں اور کسی شر پسند کو ملک کے امن اور عوام کے جان و مال سے کھیلنے کا موقع نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعے ملک میں خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں ،دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے تمام مکتب فکر کے علماءاور عوام کو اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملی وحدت اور اسلامی بھائی چارے کے فروغ کیلئے سیاسی و دینی جماعتیں اور سماجی حلقے اپنی ذمہ داریوں کو پہچانیں، دشمن پاکستان میں انتشار اور انارکی پھیلا کرہمارے جوہری اثاثوں پر قبضہ کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے، ان حالات میں اگر حکومتی نمائندوں اور قومی راہنماﺅں نے اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کیں تو دشمن اپنے مذموم مقاصد میں خدانخواستہ کامیاب ہوجائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے غیور اور محب وطن عوام ملکی سا لمیت اور قومی یکجہتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdx90fzyt0of6.432y.html
منبع : jamaat.org
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ