لبنان میں کلچرل اتاشی کی شہادت پر اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام
تنا (TNA) برصغیر بیورو
لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاشی کی شہادت پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے پیغام کے ذریعے تسلیت پیش کی ہے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا): لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاشی کی شہادت پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک پیغام صادر کر کے تسلیت پیش کی ہے۔
اس پیغام میں حجۃ الاسلام شہید انصاری کو عالم ربانی، دین کا مخلص اور اسلامی اور ایرانی ثقافت کا خادم کے عناوین سے یاد کیا ہے۔
متن پیغام کا ترجمہ یہ ہے: انا للہ و انا الیہ راجعون عالم ربانی، دین کے مخلص اور اسلامی اور ایرانی ثقافت کے خادم حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج شیخ ابراہیم انصاری کی مظلومانہ شہادت جو بیروت میں تکفیری دھشتگردوں کے بزدلانہ حملے کے باعث واقع ہوئی کو ان کے پسماندگان کی خدمت میں تبریک اور تسلیت عرض کرتے ہیں۔
اس المناک اور قیمتی نقصان نے ایک بار پھر ملت ایران اور اسلامی جمہوریہ کے ثقافتی خادمین کی مظلومیت کو ظاہر کیا ہے اور صہیونیت اور صہیونیت کی روٹیوں پر پلنے والے مزدوروں کی بزدلی کو نمایاں کیا ہے۔
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی سفیر کی شہادت پر تسلیت عرض کرتی ہے اور خداوند عالم سے شہید کے لیے جنت الفردوس اور رسول اسلام(ص) اور ائمہ اطہار(ع) کے جوار میں مقام اور ان کے قابل احترام خانوادہ اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتی ہے۔ اہل البیت(ع) عالمی اسمبلی
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...