>> اسلامی مسالک کے پیروکاروں کی تکفیر حرام: اسلامی فقہ کونسل | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2013 26 November گھنٹہ 13:31
خبر کا کوڈ : 146624
جدہ :

اسلامی مسالک کے پیروکاروں کی تکفیر حرام: اسلامی فقہ کونسل

تنا (TNA) برصغیر بیورو
جدہ (سعودی عرب) میں قائم بین الاقوامی اسلامی فقہ کونسل نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مختلف اسلامی مسالک کے پیروکاروں کو کافر قرار دینا حرام ہے۔
اسلامی مسالک کے پیروکاروں کی تکفیر حرام: اسلامی فقہ کونسل
تقریب نیوز (تنا): جدہ (سعودی عرب) میں قائم بین الاقوامی اسلامی فقہ کونسل نے اپنے اکیسویں اجلاس میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ کسی بھی اسلامی مسلک کے ماننے والے یا کسی بھی اسلامی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو کافر قرار دینا حرام ہے۔

اجلاس میں گفتگو بین الادیان کے موضوع کو زیر بحث لاتے ہوئے تمام اسلامی مسالک کے نزدیک ازواج و اصحاب رسولﷺ کے احترام اور ان کی عدم توہین کے وجوب پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے مختلف اسلامی مسالک اور فرقوں کی تکفیر کو حرام قرار دیا اور اعلان کیا کہ اس بنیاد پر جو بھی شخص اسلامی اصولوں پر یقین رکھتا اور دین کا انکار نہ کرتا ہو اس کا احترام ضروری ہے اوراسے کافر کہنا صحیح نہیں ہے۔

کونسل نے اعلان کیا کہ اسی طرح مختلف مذاہب کے پیروکار مسلمانوں کا خون بہانا، فرقہ واریت پھیلانا اور مسلمانوں میں تفرقہ اور اختلاف پھیلانا بھی ممنوع ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیعہ مراجع تقلید پہلے سے ہی اہلسنت مقدسات کی توہین حرام ہونے کا فتوی دیتے آئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccieqs02bq0e8.c7a2.html
منبع : نیوز نور
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ