QR codeQR code

گیلپ سروے:

امریکی قانون ساز،ترغیب کار بے ایمان اور غیر اخلاقی ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو

نیوزنور , 18 Dec 2013 گھنٹہ 13:09

ایک نئی سروے کے مطابق امریکی کانگرس کے ارکان اور ترغیب کارو کو امریکہ میں سب سے زیادہ بے ایمان اور غیر اخلاقی پایا گیا ہے۔


تقریب نیوز (تنا):ایک نئی سروے کے مطابق امریکی کانگرس کے ارکان اور ترغیب کارو کو امریکہ میں سب سے زیادہ بے ایمان اور غیر اخلاقی پایا گیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’ کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز شائع گیلپ سروے سے ظاہر ہوجاتا ہے صرف چھے فیصد امریکی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ امریکی ترغیب کار ایماندار اور اعلیٰ اخلاقی معیار رکھتے ہیں سروے میں 22 اعلٰی پیشورو میں امریکی ترغیب کارو اور کانگریس کے ارکان کو آخری جگہ حاصل ہوئی ہے۔

اس سروے کو اس لئے حیران کن نہیں مانا جارہا کیونکہ رواں سال کے مہینے میں گلپ سروے کے مطابق دس میں سے ساتھ امریکی باشندوں کا ماننا تھا کہ امریکی ترغیب کاروں کو حد سے زیادہ اختیارات دئے گئے ہے۔سروے میں کہا گیاہے کہ امریکی کانگرس کے ارکان بدستور عوام کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

منگل کو جاری میکلیچی میرسٹ کی رپوٹ کو مطابق 38فیصد امریکی عوام واشنگٹن کے تمام حکام کو ایف گریڈ دیتے ہے جب کہ 37 فیصد ڈی اور 23 فیصد لوگ امریکی حکام کو سی گریڈ دیتے ہیں۔

این بی سی نیوز اور وال سٹریٹ جنرل کی کرائی گئی مشترکہ سروے کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت صدرباراک اوبامہ کی کارکردگی سے متاثر نہیں ہیں۔اس سروے میں کہا گیاہے کہ 54 فیصد امریکی صدر اوبامہ سے مطمئن نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 148331

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/148331/امریکی-قانون-ساز-ترغیب-کار-بے-ایمان-اور-غیر-اخلاقی-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com