QR codeQR code

سنا:

یمن میں اسرائیلی اور امریکی مداخلت کے خلاف مظاہرے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

نیوزنور , 21 Dec 2013 گھنٹہ 13:09

یمن کے شمال مغربی شہر میں لوگوں نے سڑکو ں پے آکے ملک کے اندرونی معاملات میں اسرائیل اور امریکہ کے مداخلت کے خلاف سخت مظاہرے کئے ہیں۔


تقریب نیوز (تنا):عالمی اردو خبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’نے پرس ٹی وی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کے شمال مغربی شہر صادا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کئے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور امریکہ ،اسرائیل مردہباد کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے ملک میں ہو رہے قاتلانہ ڈرون حملوں پر واشنگٹن کی سخت تنقید کی۔

یہ مظاہرے ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب یمن کے جنوب مغربی سعوبے رادا کے قریب 12 دسمبر کو ایک شادی کی تقریب پر ہوئے امریکی ڈرون حملے میں 17افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واشنگٹن نے گذشتہ چند سالوں کے دوران یمن میں قاتلانہ ڈرون حملوں کی کاروائیوں ں میں بہت حدتک اضافہ کیا ہے ۔

واشنگٹن دعویٰ کرتی آرہی ہے کہ وہ ڈرون حملوں کےذریعے القاعدہ دہشتگردوں کو نشانہ بنارہی ہے لیکن مقامی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق ان ڈرون حملوں سے عام افراد کو نشانی بنایاجارہاہے۔


خبر کا کوڈ: 148525

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/148525/یمن-میں-اسرائیلی-اور-امریکی-مداخلت-کے-خلاف-مظاہرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com