اسلامک ہاوس آف وسڈم کے امام نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کی پالسییاں خطے کے لئے کینسر کی طرح ہیں۔
اسلامک ہاوس آف وسڈم کے امام:
مشرق وسطیٰ میں سعودی پالسیاں ایک کینسر کی مانند ہیں
تنا (TNA) برصغیر بیورو
نیوزنور , 25 Dec 2013 گھنٹہ 12:32
اسلامک ہاوس آف وسڈم کے امام نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کی پالسییاں خطے کے لئے کینسر کی طرح ہیں۔
تقریب نیوز (تنا):عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق پرس ٹی وی کے ساتھ 24دسمبر کو ایک انٹریو میں اسلامک ہاوس آف وسڈم کے امام محمد الٰہی نے کہا کہ بیشک انسانی حقوق سے متعلق سعودی عرب کی کارکردگی صفر کے برابر رہی ہے اور یہ صرف شیعہ یا سنی کے متعلق نہیں بلکہ پوری انسانیت کے متعلق رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان اور ایک امریکی ہونے کے ناطے مجھے شرم آتی ہے کہ عرب دنیا میں امریکا کا سعودی جیسا اتحادی ہے۔
الٰہی نے کہا کہ سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جس کا ہاتھ 9/11حملوں میں ہے یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں انسانی حقوق کی پاسداری اور اظہار آزادی کا کوئی احترام نہیں کیا جاتا۔اور بحرین،عراق،شام جیسے ممالک کے حالات کی ذمہ دار بھی سعودی عرب ہےاورریاض کی دولت پورے مشرق وسطیٰ کے لئے ایک کینسر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاض کی پالسیاں صرف شعہ سنی کے خلاف نہیں بلکہ تمام انسانیت کے خلاف ہے اور یہ بدقسمتی سے خطے میں جاری بدامنی اور خونریزی کو دین اور خدا کے نام پر انجام دیا جارہاہے۔
محمد الٰہی نے کہا کہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ 21 صدی میں بھی سعودی عرب میں خواتینوں کو ڈرائونگ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی ہتھیار کو استعمال کرکے بے گناہ لوگوں پر مظالم ڈھانے سعودی عرب کی کافی عرصہ سے پالسی رہی ہے مگر اگر آپ مصر پر نظر ڈالے تو وہاں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے لیکن وہاں بھی سعودی پالسیاں ملک کو تقسیم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر اُس آواز کے خلاف ہے جو آزادی، انسانی حقوق اور انصاف کے لئے اٹھی ہو اور اس کی واضح مثال بحرین ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی ساخ کھونے کا ریاض کو ڈر ہے۔
خبر کا کوڈ: 148813