ایک نئی سروے کے مطابق دوتہائی امریکیوں کا ماننا ہے کہ موجودہ امریکی کانگرس امریکی تاریخ کی بدترین کانگرس ہے جو ملک کے مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہیں۔
سروے:
موجودہ کانگرس امریکی تاریخ کی بدترین کانگرس ہے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
نیوزنور , 27 Dec 2013 گھنٹہ 12:42
ایک نئی سروے کے مطابق دوتہائی امریکیوں کا ماننا ہے کہ موجودہ امریکی کانگرس امریکی تاریخ کی بدترین کانگرس ہے جو ملک کے مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہیں۔
تقریب نیوز (تنا):جمعرات کوCNN/ORC کی طرف سے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق 67فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ موجودہ امریکی کانگرس امریکی تاریخ کی بدترین کانگرس ہے۔
CNN سروے کے ڈائریکٹر کیٹنگ ہالینڈ کے مطابق اس سروے میں امریکہ کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا جن میں مرد،خواتین امیروغریب جوان اور بزرگ اور ان لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ موجودہ کانگرس کو بدترین کانگرس کے طور پر یاد رکھیں گے۔
بزرگ امریکی جنہوں نے بہت سارا وقت کانگرس کے ساتھ گزارا ہےکانگرس کے خلاف بہت زیادہ منفی خیالات رکھتیں ہیں۔
ہالینڈ نے کہا کہ رپبلیکن،ڈیموکریٹس اور آزاد امیدوار بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ موجودہ کانگرس میں ان کی زندگی کا بدترین سیشن رہا ہیں۔
16اور19 دسمبر کے بیچ کئے ئے اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 73امریکییوں کا ماننا ہے کہ موجودہ کانگرس میں امریکی قانون ساز عوام کے مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکیں ہیں۔
دیگر کئی سروے میں بھی یہ دکھایا گیا ہے کہ امریکی عوام موجودہ کانگرس سے تنگ آچکے ہیں۔
NBC/WSGکی اکتومبر میں شائع ایک سروے کے مطابق 60فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ وہ کانگرس کے تمام اراکین کو مسترد کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 148905