QR codeQR code

فلسطین کی پندرہ عالمی اداروں میں شمولیت کے فیصلے کو او آئی سی کی حمایت

6 Apr 2014 گھنٹہ 13:28

اسلامی تعاون تنظیم "او آئی سی" نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے پندرہ عالمی اداروں اور معاہدوں کی رکنیت کے حصول کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔


تقریب خبررساں ایجنسی نے مرکز اطلاعات فلسطین کے حوالے سے خبردی ہے کہ تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے جدہ میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کا پندرہ عالمی اداروں میں شمولیت کا اعلان نہایت اہمیت کا حامل فیصلہ ہے اور او آئی سی اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

محمد المدنی نے نیویارک اور جنیوا میں اسلامی تعاون تنظیم کے مندوبین کے نام بھیجے گئے مکتوب میں انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں میں فلسطینیوں کی شمولیت کی حمایت کریں۔

او آئی سی کے سربراہ محمد المدنی نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطین میں 708 مکانات کی تعمیر کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسئلہ فلسطین کے پرامن حل میں تعاون کے بجائے ہٹ دھرمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران کی رہائی روکنا امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ صہیونی ریاست فلسطینیوں سے مذاکرات کے معاملے میں عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 155858

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/155858/فلسطین-کی-پندرہ-عالمی-اداروں-میں-شمولیت-کے-فیصلے-کو-او-ا-ئی-سی-حمایت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com