اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان دارالحکومت 'کابل' میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا.
ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کابل میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر افغان قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ایسی بزدلانہ کاروائی افغان عوام اور مفاد کے خلاف کی جاتی ہے مگر افغان قوم اور حکومت ان سازشوں کو ناکام کرنے میں ہمیشہ ہوشیار رہیں گی.
قاسمی نے کہا کہ ایسے دشوار حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت ہمیشہ کی طرح افغان قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی.