QR codeQR code

ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات خطرناک ہیں:سابق امریکی وزیرخارجہ

ٹرمپ کے اقدامات پوری دنیا کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، ہیلری کلنٹن

17 Oct 2017 گھنٹہ 1:29

امریکی صدر عالمی سطح پرامریکا کو بدعہد اور بد اعتماد بنا کر پیش کررہے ہیں: ہیلری کلنٹن


سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات خطرناک ہیں جو پوری دنیا کے لئےخطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

2016میں امریکی کے صدارتی الیکشن میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہونے والی ہیلری کلنٹن کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ روسی صدر نے 2016 کے امریکی انتخابات میں براہ راست مداخلت کرتے ہوئے روسی انتظامیہ کو ان کےمقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی دلانے کی ہدایت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے امریکا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور وہ امریکا کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں۔

ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر روسی صدر نے کچھ کامیابیاں ضرورحاصل کی ہوں گی لیکن امریکی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی سخت نگرانی نے ان کو ان کے مقاصد میں مکمل طور پر کامیاب ہونے نہیں دیا۔

سابق وزيرخارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو امریکا کے لئے دنیا میں عدم اعتمادی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غلط اور مضحکہ خیز اقدامات دنیا بھر میں امریکی عوام کے لئے باعث ندامت ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ہلیری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر عالمی سطح پرامریکا کو بدعہد اور بد اعتماد بنا کر پیش کررہے ہیں جس سے امریکا کے دوسرے ملکوں کے ساتھ وعدوں کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اور اس جیسے دوسرے مسائل سفارتی طورپر حل کئے جانے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 289011

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/289011/ڈونلڈ-ٹرمپ-کے-اقدامات-خطرناک-ہیں-سابق-امریکی-وزیرخارجہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com