QR codeQR code

فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جاری احتجاج انقلاب اسلامی سے متاثر ہے ​

ایرانی پارلیمنٹ میں ثقافتی کمیٹی کے سابق سربراہ " بیژن نوباوہ" نے کہا

10 Feb 2019 گھنٹہ 14:45

ایران نے مختلف ممالک اور قوموں میں انقلابی سوچ اور فکر بیداری کی ہے اور فرانس میں جاری مظاہرے اور احتجاج بھی دراصل انقلاب اسلامی سے ہی متاثر ہے۔


فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج انقلاب اسلامی متاثر ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں ثقافتی کمیٹی کے سابق سربراہ " بیژن نوباوہ" نے تقرب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی ایران کے چالیس سالوں میں حاصل ہونے والے نتائج میں سے ایک، دنیا کے مختلف ممالک اور قوموں میں انقلابی سوچ اور فکر کو بیدار کرنا ہے اور فرانس میں جاری مظاہرے اور احتجاج بھی دراصل انقلاب اسلامی سے ہی متاثر ہے۔

انقلاب اسلامی ایران کے چالیس سالہ نتائج پر اگر نظر کی جائے تو معلوم ہوگا انقلاب اسلامی ایران کا محصول لبنان ، عراق ، فلسطین کے علاوہ غیر اسلامی ممالک میں استکبار اور ظلم کے خلاف آوازوں کا بلند ہونا اور ظلم کو تسلیم نا کرنا شامل ہے۔
انقلاب اسلامی ایران نے کمزوروں اور مظلومین کو اس بات کا حوصلہ اور جرآت دی ہے کہ ظالم کے مقابلہ میں اپنے حقوق کے لیے آوازاٹھائے اور ظالم قوتوں کے سامنے نا جھکیں۔


خبر کا کوڈ: 401542

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/401542/فرانس-میں-سرمایہ-دارانہ-نظام-کے-خلاف-جاری-احتجاج-انقلاب-اسلامی-سے-متاثر-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com