QR codeQR code

بشار اسد کا دورہ، ایران سے ہم پیمان ہونے کی علامت ہے

اصفھانی عوام کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین " احمد سالک " نے کہا

27 Feb 2019 گھنٹہ 20:46

درحقیقت بشار اسد کا دورہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے نوکر سعودی عرب کے لیے ایک اہم پیغام تھا۔


بشار اسد کا دورہ، ایران سے ہم پیمان ہونے کی علامت ہے

تقریب خبر رساں اجنسی کے مطابق مجلس شوری اسلامی میں اصفھانی عوام کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین " احمد سالک " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، شام کے صدر بشار اسد کا دورہ ایران نے رہبر انقلاب اسلامی قدرت اور طاقت کو ثابت کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، درحقیقت بشار اسد کا دورہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے نوکر سعودی عرب کے لیے ایک اہم پیغام تھا۔
انشا اللہ آنے والے وقتوں میں ہمارے تعلقات لبنان ، شام اور فلسطین سے اقتصادی اعتبار سے انتہائی کامیاب اور فائدہ مند رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا استعفی  بشار اسد اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ملاقات کے موقع پر حکومت اور نظام کے مابین کشیدگی کی علامت ہے اور حکومت نے اس موقع پر عوامی مشکلات کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جواب دینے کے بجائے استعفی کو ترجیح دی ہے۔
ان کے استعفی نے ثابت کردیا کے وہ مرد میدان نہیں ہے اور مشکلات میں قیام کرنے والوں میں سے نہیں ہے مشکلات کے موقع پر میدان چھوڑنے والوں میں سے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 405315

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/405315/بشار-اسد-کا-دورہ-ایران-سے-ہم-پیمان-ہونے-کی-علامت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com