QR codeQR code

ایرانی مصنوعات کی غیر ملکی مصنوعات پر ترجیح "رونق تولید" کا باعث ہے

آسٹریلیا میں ایران کی جانب سے سابق سفیر " محمد حسن قدیری" نے کہا

7 Apr 2019 گھنٹہ 19:31

ملکی مصنوعات کی حمایت دراصل اس سال کے شعار "رونق تولید" کی صحیح ترجمانی ہے


ایرانی مصنوعات کی غیر ملکی مصنوعات پر ترجیح "رونق تولید" کا باعث ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں ایران کی جانب سے سابق سفیر " محمد حسن قدیری" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملکی مصنوعات کی حمایت دراصل اس سال کے شعار "رونق تولید" کی صحیح ترجمانی ہے۔
انہوں نے کہا اگرملکی ادارے بھی داخلی مصنوعات کی حمایت میں اپنا کردار اداد کریں اور عوام بھی خارجی مصنوعات کے بجائے ملکی پیداوار کو ترجیح دیں تو ملکی اقتصاد مستحکم ہوگی اور بیرون ملک سے ہونی والی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔
داخلی پیداوار کو تقویت دینے سے ملک میں روزگار میں اضافہ ہوگا اور  عوام کے اقتصادی حالات بہتر ہوں گے اور ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے عوامی نقصان کا اذالہ بھی ہوسکے گا۔اسی کے ساتھ بیرون ملک سے آنے والی اشیاء کے اضافی اخراجات سے عوام کو نجات حاصل ہوجائی گی۔


خبر کا کوڈ: 413259

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/413259/ایرانی-مصنوعات-کی-غیر-ملکی-پر-ترجیح-رونق-تولید-کا-باعث-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com