QR codeQR code

امریکہ کی ہر محاذ آرائی کا مقابلہ کرنے کیلیے عوام اور فوج متحد ہیں

وینزوئیلا کے وزیر دفاع پادرینو نے کہا ہے

15 Apr 2019 گھنٹہ 17:09

وینزوئیلا کے وزیر دفاع پادرینو نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی و خودمختاری اور اقتدار اعلی کے دفاع میں ملک کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان اتحاد ہمیشہ موثر اور کارگر ثابت ہوا ہے۔


وینزوئیلا کے وزیر دفاع نے صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف واشنگٹن کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور مداخلتوں کے دوران امریکا کی ان مداخلتوں اور دباؤ کے مقابلے میں ملک کے عوام اور فوج کے درمیان اتحاد پر زور دیا ہے۔
وینزوئیلا کے وزیر دفاع پادرینو نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی و خودمختاری اور اقتدار اعلی کے دفاع میں ملک کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان اتحاد ہمیشہ موثر اور کارگر ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے امریکا کی سامراجی پالیسیوں اور مداخلتوں کے مقابلے میں عوام اور فوج کے اتحاد کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے صدر نکولس مادورو کی پالیسیاں ہمیشہ سماجی انصاف پر مبنی رہی ہیں اور بین الاقوامی امپریالیزم وینزوئیلا میں سماجی انصاف کے قیام کی پالیسیوں کو ہی نشانہ بنارہا ہے-
وینزوئیلا کے وزیرخارجہ خورخہ آریزا نے بھی کہا کہ لاطینی امریکا کی اقوام نے ایسی حکومتوں کو ہمیشہ مسترد کیا ہے جو امریکا کی آلہ کار رہی ہیں-
وینزوئیلا کے وزیرخارجہ نے امریکی وزیرخارجہ پمپیئو کے لاطینی امریکا کے بعض ملکوں کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی بعض حکومتوں کی طرف سے اپنے آّپ کو امریکا کے سپرد کر دیئے جانے کی وجہ سے ہی امریکی وزیر خارجہ اس تصور کے ساتھ ان ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں کہ گویا وہ امریکا کے ہی زیراثر اور واشنگٹن کی ہی قلمرو کا حصہ ہیں-
لاطینی امریکا کے ملکوں میں امریکا کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے ہی تناظر میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیئو اور کولمبیا کے صدر ایوان دوکہ نے اتوار کو اس سرحدی پل کا معائنہ کیا جو کولمبیا کو وینزوئیلا سے ملاتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ لاطینی امریکا کے ملکوں کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں کولمبیا پہنچے ہیں تاکہ وہ وینزوئیلا کے صدر مادورو پر اقتدار سے کنارہ کش ہونے کے لئے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال سکیں-
امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے ونزوئیلا کی قانونی حکومت کو گرانے کے لئے پابندیوں ، سیاسی دباؤ اور تشہیراتی مہم  الغرض ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنا رکھے ہیں-
پمپیئو نے وینزوئیلا کے قانونی اور منتخب صدر مادورو سے کہا ہے کہ وہ وینزوئیلا میں امدادی سامان پہنچنے کے لئے سرحدیں کھول دیں اور اقتدار سے کنارہ کش ہو جائیں-
امریکی وزیرخارجہ نے وینزوئیلا کے صدر سے یہ درخواست ایک ایسے وقت کی ہے جب کراکاس نے کہا ہے کہ امریکا انسان دوستانہ امداد بھیجنے کے بہانے وینزوئیلا پر حملہ کرنے کے لئے راستہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اسی لئے امریکا کی نام نہاد انساندوستانہ امداد کے لئے وینزوئیلا کی سرحدوں کو بند کر دیا گیا ہے-
وینزوئیلا میں سیاسی بحران اس وقت شدت اختیار کر گیا جب گذشتہ تیئیس جنوری کو امریکا نواز وینزوئیلا کے حزب  مخالف کے لیڈر خوان گوائیدو نے واشنگٹن کے اشارے پر خود کو ملک کا صدر اعلان کر دیا جس کی ونزوئیلا کے عوام نے مخالفت کرتے ہوئے اسے قانونی حکومت کے خلاف بغاوت قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 414973

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/414973/امریکہ-کی-ہر-محاذ-آرائی-کا-مقابلہ-کرنے-کیلیے-عوام-اور-فوج-متحد-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com