سپاہ پاسداران پر پابندی نے سپاہ کی محبوبیت کو بڑھا دیا ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق " رامین مھمان پرست " نے امریکہ کی جانب سے سپاہ پاسداران پر لگائی جانے والی پاندی سے متعلق تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، امریکہ اس بات سے غافل ہے کہ اگر ہماری قوم کو حق اور نا حق کا اندازہ ہوجائے تو وہ اختلافات بھلا کر حق کی حمایت کرتی ہے اور امریکہ کی جانب سے انجام دیا جانے والا حالیہ عمل بھی اسی بات کا ایک عملی نمونہ ہے،امریکی پابندی باعث بنی ہے کہ عوام میں سپاہ پاسداران کی محبوبیت میں بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا، ڈونلڈ ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں اس وقت سے دنیا نے ان کے غیر منطقی انجام کو قبول نہیں کیا اور سپاہ پاسداران پر پابندی بھی ایک غیر منطقی عمل ہے جسے دنیا نے قبول نہں کیا کیوں کہ ممکن نہیں ہے ایک نظام کے بڑے حصے کو دہشتگرد قرار دے دیا جائے۔ ٹرمپ کا یہ غیر منطقی اور صفیحانہ عمل س بات کا واضح ثبوت ہے کہ ٹرمپ مکمل طور پر صہیونی حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔