QR codeQR code

بلوچستان میں گودار کے علاقے میں دہشتگردی 14 ہلاک

ہائی وے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو قتل کر دیا

18 Apr 2019 گھنٹہ 16:19

ماڑہ کوسٹل ہائی وے پر بڑی ٹاپ کے قریب دہشتگردوں نے مختلف بسوں کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کیے


لیویز ذرائع کے مطابق اور ماڑہ کوسٹل ہائی وے پر بڑی ٹاپ کے قریب دہشتگردوں نے مختلف بسوں کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کیے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گودار کے علاقے اور ماڑہ کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق رات 2 بجے کے قریب مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پر بسوں کو روکا اور 14مسافروں کو اتار کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
مسلح دہشتگردوں کی تعداد 5 سے 6 کے درمیان تھی جو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 415614

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415614/بلوچستان-میں-گودار-کے-علاقے-دہشتگردی-14-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com