QR codeQR code

صدر شار اسد کی روس کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات

یوری بوریسوف نے اپنے دورہ دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات

22 Apr 2019 گھنٹہ 13:22

روس کے نائب وزیر اعظم نے اپنے دورہ دمشق میں شام کے صدر سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ کمیٹی کے دائرے میں دونوں ملکوں کے درمیان دستخط شدہ سمجھوتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا


روس کے نائب وزیر اعظم نے اپنے دورہ دمشق میں شام کے صدر سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ کمیٹی کے دائرے میں دونوں ملکوں کے درمیان دستخط شدہ سمجھوتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
یوری بوریسوف نے اپنے دورہ دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے روس اور شام کے حکام کی کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا۔
انھوں نے شام میں امن و استحکام کے قیام، اس ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے اور شام کی تعمیرنو تک دمشق کے لئے ماسکو کی حمایت جاری رکھنے کے لئے روس کے عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس، سخت حالات میں شام کے ساتھ رہے گا۔
روس کے نائب وزیر اعظم نے اسی طرح دمشق میں شام کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
وہ جمعے کو ایک وفد کے ہمراہ دمشق پہنچے جہاں انھوں نے شام کے مختلف حکام سے ملاقاتیں کیں۔


خبر کا کوڈ: 416164

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/416164/صدر-شار-اسد-کی-روس-کے-نائب-وزیر-اعظم-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com