QR codeQR code

سپاہ پاسداران کی سیاسی حمایت نے امریکی پابندی کو ناکام بنا دیا ​​​​​​​

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے قائم مقام حجت الاسلام و المسلمین " سیّد موسی موسوی" نے کہا

23 Apr 2019 گھنٹہ 19:09

سپاہ پاسداران نے خطے کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی حمایت کی اور جہاں بھی امریکی اور اسرائیلی دہشت گردی نے مظلومین کا جینا دوبھر کردیا


سپاہ پاسداران کی سیاسی حمایت نے امریکی پابندی کو ناکام بنا دیا

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے قائم مقام حجت الاسلام و المسلمین " سیّد موسی موسوی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ،امریکہ کی جانب سے سپاہ پاسداران پر پابندی لگایا جانا غیر طبیعی عمل نہیں تھا کیوں کہ سپاہ پاسداران نے داعش ، منقافقین اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ کردیا ہے۔
سیّد موسی موسوی نے کہا سپاہ پاسداران نے خطے کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی حمایت کی اور جہاں بھی امریکی اور اسرائیلی دہشت گردی نے مظلومین کا جینا دوبھر کردیا وہاں سپاہ پاسداران مظلومین کی مدد اور نصرت کے لیے موجود رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکی پابندی فقط ایک نمائشی پابندی ہے کیوں کہ امریکہ میں اتنی جرائت نہیں کہ سپاہ پاسداران کا بال بھی بیکا کرسکے اور امریکہ کسی قسم کا کوئی بھی نقصان نہیں پہچا سکتے۔


خبر کا کوڈ: 416491

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/416491/سپاہ-پاسداران-کی-سیاسی-حمایت-نے-امریکی-پابندی-کو-ناکام-بنا-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com