QR codeQR code

شام کے شہر رقہ میں امریکی اتحاد نے 1600 شہریوں کو قتل کیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایئر وارز نامی مبصر تنظیم کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا

26 Apr 2019 گھنٹہ 19:26

شام کے شہر رقہ پر امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملوں میں سولہ سو عام شہری مارے گئے۔


شام کے شہر رقہ پر امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملوں میں سولہ سو عام شہری مارے گئے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایئر وارز نامی مبصر تنظیم کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن دو ہزار سترہ کے دوران رقہ پر امریکی اتحاد کے حملوں میں مارے جانے والے عام شہریوں کی تعداد سترہ سو تک پہنچ گئی تھی۔
یہ تعداد نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کی جانب سے اعلان کی جانے والی تعداد سے دس گناہ زیادہ ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم ایئروارز نے یہ رپورٹ اٹھارہ ماہ کی تحقیقات کے بعد جاری کی ہے جس میں رقہ کی دو ماہ کی تحقیقات بھی شامل ہیں۔  
رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے حتمی نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکی اتحاد جس میں برطانوی اور فرانسیسی فوجیں شامل ہیں، کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں صرف رقہ میں سولہ سو سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق دستاویزی شواہد سے نشاندہی ہوتی ہے کہ اتحادی افواج وسیع پیمانے پر بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 417002

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/417002/شام-کے-شہر-رقہ-میں-امریکی-اتحاد-نے-1600-شہریوں-کو-قتل-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com