ایرانی قوم نہ کبھی دباو کے سامنے جھکی ہے اور نہ ہی اب جھکے گی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے خلاف دشمنوں کے اقتصادی اور سیاسی دباو اور یلغار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے خلاف دشمنوں کے اقتصادی اور سیاسی دباو اور یلغار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نہ کبھی دباو کے سامنے جھکی ہے اور نہ ہی اب جھکے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز سرگرم سیاسی کارکنوں کے ایک اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم ہونا ایرانی دین و ثقافت سے سازگار نہیں ہے۔
ایران کے صدر نے اس سے قبل بھی اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم نے دھونس، دھمکی اور منہ زوری کے سامنے پہلے بھی سر تسلیم خم نہیں کیا اور آئندہ بھی نہیں کرے گی کہا کہ ایرانی قوم اپنے مضبوط ارادوں سے امریکہ کو شکست دے گی۔
امریکہ نے یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران پر دباو ڈالنے والے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کئے اور ایران پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد کیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...