ماہ مبارک رمضان شیعہ و سنی میں تقریب کا باعث ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ میں اہلسنت شوری کے رکن "جلیل رحیمی جھان آبادی" نے تقریب کے خبرنگار سےگفتگو کرتے ہوئے کہا، مسلمانوں کے درمیان مشترکات بہت زیادہ ہیں سوای چند فقھی اختلافات کے، ہمارے درمیان مشترکات بہت زیادہ ہے جن میں سے ایک ماہ مبارک رمضان ہے۔
ماہ مابرک رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا اور قرآن کریم ہر مسلمان کا عقیدہ اور ایمان ہے جو مسلمانوں کے درمیان وحدت کا سب بڑی دلیل ہے۔
قرآن کریم کا نزول شب قدر میں ہوا اور شب قدر مسلمانوں کے درمیان مشترکات میں سے ایک ہے تمام مسلمانوں کا شب قدر پر اعتقاد اور یقین ہے اور مسلمان شب وقدر کی برکتوں اور فضیلتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے محبت اور تحاد چاہتے ہیں۔
ماہ رمضان کی ایک جھت انفرادی ہے اور ایک اجتماعی ہے۔ جھت انفرادی یہ ہے کہ ماہ مبارک میں جھنم کے تمام دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور عبادتوں کا صلہ چند برابر دیا جاتا ہے اور یہ لطف الھی انسان کے رشد و تکامل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جھت اجتماعی مسلمانوں میں محبت اور اتحاد ہے جس کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے اور اسلام اور مسلمانوں کی ارزش کو بڑھاتا ہے اور دشمن کو اسی وحدت سے خوف اور خطر ہے یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ ایجاد کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہے