QR codeQR code

موصل میں وحدت اور امن و امان کے فروغ کیلے کانفرنس کا انعقاد

عراق کے شہر موصل میں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد

6 Jul 2019 گھنٹہ 17:10

افراطی سوچ سے مقابلے کے لیے عراق کے شہر موصل میں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا


موصل میں وحدت اور امن و امان کے فروغ کیلے کانفرنس کا انعقاد

تقریب خبر رساں ایجنسسی کے مطابق ، افراطی سوچ سے مقابلے کے لیے عراق کے شہر موصل میں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں ایران اور عراق کے شیعہ و سنی علماء نے شرکت کی،  جس میں داعش اور تکفیری گروہوں سے مقابلہ کرنے کے لیے تکفیری سوچ کے خاتمہ پر زور دیا گیا۔
عراقی صوبے  موصل کو اقتصادی اعتبار سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے اور بغداد اور بصرہ کے بعد عراق کا تیسرا بڑا صوبہ ہے اس کے علاوہ عرب نشین ہونے کے علاوہ دیگر زبان بولنے والی قومیں جیسے ، ترکمن اور آشوری بھی موصل میں آباد ہیں۔
داعش نے اس شہر کے اکثر تاریخی و مذبی مقامات کو تباہ کردیا تھا جن میں حضرت یونس اور حضرت شیث نبی علیھما السلام کی مزار شامل ہیں۔ لیکن عوامی فورس حشد الشعی اور عراقی فوج کی مدد سے اس علاقے کو مکمل طور ر آزاد کروالیا گیا ہے۔
موصل کی آزادی اور داعش کی پاکسازی کی اصلی وجہ حضرت آیت اللہ سیستانی حٖفظ اللہ کا وہ فتوا ہے جس نے داعش کو شکست سے دوچار کیا اور عراقی عوام نے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جس میں شیعہ و سنی نے بغیر کسی تفریق کے دشمن کا مقابلہ کیا۔
کانفرنس کے آخر میں اس بات کی تاکید کی گئی آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد کی فضاء کو قائم کیا جائے اور شیعہ و سنی نے جس طرح دہشت گردی سے عراق کا دفاع کیا ہے ایسی طرح ہمیشہ متحد ہوکر دہشتگردی کا مقابلہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 428260

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/428260/موصل-میں-وحدت-اور-امن-امان-کے-فروغ-کیلے-کانفرنس-کا-انعقاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com