QR codeQR code

پرامن واپسی مارچ پر اندھا دھند فائرنگ سے74 افراد زخمی

72ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی

31 Aug 2019 گھنٹہ 13:54

غزہ میں فلسطینیوں کے 72ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 75 فلسطینی زخمی ہو گئے


غزہ میں فلسطینیوں کے 72ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 75 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی اطلاع رسانی کے مرکزکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز 72ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں 75 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔
فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے- واپسی مارچ  میں اب تک 320 فلسطینی شہید اور کم سے کم 32 ہزار زخمی ہوئے  جن میں سے سینکڑوں کی حالت نازک ہے۔
غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 435844

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/435844/پرامن-واپسی-مارچ-پر-اندھا-دھند-فائرنگ-سے74-افراد-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com