QR codeQR code

77ویں حق واپسی مارچ پر صہیونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ

غزہ پٹی میں 77ویں حق واپسی مارچ کے موقع پر ایک فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوگئے

5 Oct 2019 گھنٹہ 17:17

غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے 77ویں حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں


غزہ پٹی میں 77ویں حق واپسی مارچ کے موقع پر ایک فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوگئے۔
 العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے 77ویں حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔ اس جمعے کو ہونے والاحق واپسی مارچ قومی آشتی ہماری قوم کا انتخاب کے زیر عنوان منعقد ہوا تھا۔
صیہونی فوجیوں نے مظاہرین کے خلاف کارتوس ، آنسوگیس اور زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔
پرامن حق واپسی مارچ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے غزہ پٹی  میں یوم الارض کی مناسبت سے شروع ہوا اور اب تک جاری ہے۔ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے اب تک تین سو تیس فلسطینی صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
 فلسطینی تیس مارچ انیس سو چھہتر میں اپنی زمینوں پر صیہونی حکومت کے قبضے کی یاد میں یوم الارض مناتے ہیں اور ہر سال تیس مارچ کو مظاہرے کرتے ہیں۔
صیہونی حکومت فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے اور ان پر یہودی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطین کے جغرافیا کو تبدیل اور اس علاقے کو یہودی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے  تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے ۔


خبر کا کوڈ: 439194

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439194/77ویں-حق-واپسی-مارچ-پر-صہیونی-فوج-کی-وحشیانہ-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com