QR codeQR code

پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کو کورونا وائرس باعث روک لیا گیا

بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو وساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن منانے پاکستان کے سفر کے لئے کلیئرنس دینے سے انکار کردیا ہے۔

15 Mar 2020 گھنٹہ 20:19

بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو وساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن منانے  پاکستان کے سفر کے لئے کلیئرنس دینے سے انکار کردیا ہے


بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو وساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن منانے پاکستان کے سفر کے لئے کلیئرنس دینے سے انکار کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو وساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن منانے  پاکستان کے سفر کے لئے کلیئرنس دینے سے انکار کردیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے مابین واہگہ اٹاری سرحد پہلے ہی جزوی طورپربند ہے، اب بھارت نے اپریل میں وساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن منانے کے لئے پاکستان سفر کرنےکے خواہش مند سکھ یاتریوں کی کلیئرنس سے انکارکردیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے معمول کے مطابق بھارت کی مختلف سکھ تنظیموں جن میں شرومنی گودردوارہ پربندھک کمیٹی، دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی سمیت دیگرسنگتیں شامل ہیں انہیں وساکھی میلے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ 2 ہزارسے زائدسکھ یاتریوں نے 12 اپریل کو واہگہ اٹاری بارڈرکے راستے لاہورپہنچناتھا جبکہ وساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہوگی۔
بھارتی حکومت نے جہاں 13 مارچ سے تمام غیرملکیوں کوجاری ویزے منسو خ کردیئے وہیں بھارت کی طرف سے اپنے شہریوں کی دوسرے ممالک جانے پرپابندی ہے۔ جس کی وجہ سے بھارتی سکھ یاتریوں کی وساکھی میلے میں شرکت نہیں ہوسکے گی۔


خبر کا کوڈ: 455154

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/455154/پاکستان-جانے-والے-سکھ-یاتریوں-کو-کورونا-وائرس-باعث-روک-لیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com