ایران اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ نے کورونا وائرس اور امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے بارے میں ٹیلیفون پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ ظریف اور المار ممدیارف نے کورونا وائرس اور امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے بارے میں ٹیلیفون پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔ ایران اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس عالمی برادری کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن گيا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون ضروری ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کی جانب سے امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایران کے خلاف ظالمانہ اور دہشت گردانہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایرانی حکومت اور عوام بڑی ہمت کے ساتھ کورونا وائرس کا مقابلہ کررہے ہیں اگر امیرکی پابندیاں ختم ہوجائیں تو ایران کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بہت آانی ہوجائے گی ۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر ٹیلیفونی گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان تعاون پر تاکید کی ہے۔ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو خط بھی لکھا ہے جس میں امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔