کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ،سرحدوں اور عوامی مقامات کی بندش اور سماجی و عوامی سرگرمیوں پر پابندیوں کے باعث کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور اٹلی میں صورتحال مزید بگڑ گئی۔
کورونا وائرس دنیا کے 165 ممالک تک پھیل گیا، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی جبکہ ایک لاکھ اٹھانوے ہزار چار سو بائیس افراد کرونا کا شکار ہو چکےہیں۔ ایک روز میں 345 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار پانچ سو تین ہو گئی۔ اٹلی یورپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے اور کروڑوں لوگ گھروں میں محصور ہیں۔
اسپین میں کورونا سے مزید 191 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
امریکا میں کورونا سے مزید 29 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو پندرہ ہو گئی اور مریضوں کی تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی۔ امریکا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 5139 اور ہلاکتوں کی تعداد 97 ہوچکی ہے۔ مغربی ورجینیا واحد ریاست ہے جہاں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ امریکا کے تمام بڑے شہروں میں عوامی مقامات، ساحل، ریستوراں وغیرہ کو بند کردیا گیاہے۔
جنوبی کوریا میں چوراسی، فرانس میں ایک سو پچھتر، برطانیہ میں اکہتر، کینیڈا میں آٹھ افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
یورو 2020 فٹ بال ٹورنامنٹ ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے بیان کے مطابق یورپی یونین میں شامل 30 ممالک کے باہر سے آنے والے مسافروں کی آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ پابندی کے بعد صرف بلاک میں شامل ملکوں کے شہری ہی یورپی یونین کے رکن ممالک کا سفر کرسکیں گے۔