QR codeQR code

پاکستان کے شمالی علاقے میں دہشتگردوں کے حملے میں 11 افراد ہلاک

فائرنگ کے نتیجے میں 7 دہشتگرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے

18 Mar 2020 گھنٹہ 20:31

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی تو آپریشن کےدوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی تو آپریشن کےدوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 دہشتگرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ حوالدار قمر ندیم اور سپاہی محمد قاسم شہیدکا تعلق لیہ سے ہے، سپاہی توصیف شہید نارووال کے رہائشی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، باردوری مواد اوردیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 455580

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/455580/پاکستان-کے-شمالی-علاقے-میں-دہشتگردوں-حملے-11-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com