QR codeQR code

جنوب ادلب میں شامی سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کاروائی

شام کی حکومت نے کہا ہے کہ فوج صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ آپریشن کرنے کے لئے وہ پوری طرح تیار ہے۔

18 Mar 2020 گھنٹہ 20:37

شام کے صوبہ ادلب کے نائب گورنر نے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ آپریشن کے لئے شامی فوج کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاذقیہ اور حلب شاہراہ شامی فوج کی کارروائی اور روسی فوج کی حمایت سے کھول دی جائے گی


شام کی حکومت نے کہا ہے کہ فوج صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ آپریشن کرنے کے لئے وہ پوری طرح تیار ہے۔
شام کے صوبہ ادلب کے نائب گورنر نے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ آپریشن کے لئے شامی فوج کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاذقیہ اور حلب شاہراہ شامی فوج کی کارروائی اور روسی فوج کی حمایت سے کھول دی جائے گی-
صوبہ ادلب کے نائب گورنر محمد فادی السعدون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ایسی ٹھوس اطلاعات موجود ہیں کہ دہشت گرد گروہ بالخصوص جبہت النصرہ نے علاقے کے باشندوں کو اس بات پر مجبور کیا ہے کہ وہ حلب اور لاذقیہ شاہراہ کو کھولنے نہ دیں -
انہوں نے کہا روس نے ترکی کو موقع دیا تھا کہ وہ پندرہ مارچ تک اس قومی شاہراہ کو خالی کرا دے اور اگر انقرہ ایسا نہ کرسکا تو فوجی کارروائیوں کے ذریعے یہ شاہراہ کھلوائی جائے گی -


خبر کا کوڈ: 455584

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/455584/جنوب-ادلب-میں-شامی-سکیورٹی-فورسز-کی-دہشتگردوں-کے-خلاف-بڑی-کاروائی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com