QR codeQR code

یمن جوانوں نے ہلکے ہتھیاروں نے دشمن کو ناکو چنے چبوا دیئے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر درجنوں میزائل اور ڈرون حملوں کی خبر دیتے ہوئے صوبہ الجوف کی آزادی کا باضابطہ اعلان

19 Mar 2020 گھنٹہ 22:11

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر درجنوں میزائل اور ڈرون حملوں کی خبر دیتے ہوئے صوبہ الجوف کی آزادی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے


یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر درجنوں میزائل اور ڈرون حملوں کی خبر دیتے ہوئے صوبہ الجوف کی آزادی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
صنعا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ سعودی دشمن نے سیکڑوں کرائے کے فوجی الجوف کے محاذ پر بھیجے تھے اور سعودی فضائیہ نے ڈھائی سو سے زیادہ حملے بھی کیے جسے یمنی فوج کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے ناکام بنا دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے اندرون ملک تیار کیے جانے والے مختلف میزائلوں کے ذریعے سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی اہداف کے خلاف چون سے زیادہ حملے  کیے ہیں جس میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ 
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمارے ایئر ڈیفینس سسٹم نے سعودی جنگی طیاروں کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کے ایک طیارے کو مار گرایا جبکہ باقی طیارے بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ 
بریگیڈیئر یحی السریع کے مطابق یمنی فوج کے توپ خانے نے الجوف کے محاذ پر دشمن کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن جوانوں نے ہلکے ہتھیاروں نے دشمن کو ناکو چنے چبوا دیئے۔ 


خبر کا کوڈ: 455704

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/455704/یمن-جوانوں-نے-ہلکے-ہتھیاروں-دشمن-کو-ناکو-چنے-چبوا-دیئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com