QR codeQR code

عراق میں امریکی فوج کی جگہ داعشی دہشتگردوں کو تائنات کیا جارہا ہے

عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے

21 Mar 2020 گھنٹہ 16:04

امریکا، صوبہ الانبار میں کورونا وائرس کی افواہ پھیلا کر، رضاکار فورس کو اس صوبے سے باہر نکالنا چاہتا ہے تاکہ داعش کے دہشت گردوں کو واپس لایا جا سکے


عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکا، صوبہ الانبار میں کورونا وائرس کی افواہ پھیلا کر، رضاکار فورس کو اس صوبے سے باہر نکالنا چاہتا ہے تاکہ داعش کے دہشت گردوں کو واپس لایا جا سکے۔
عراق کی المعلومہ ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ الانبار میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر "قصی الانباری" نے بتایا کہ الانبار صوبے کی عین الاسد چھاونی سے امریکی فوجیوں کا انخلا ابھی نہيں ہوا ہے بلکہ وہاں پر امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
الحشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکا، عراق میں کورونا وائرس کی افواہ پھیلا کر یہ کوشش کر رہا ہے کہ اس ملک میں داعش کے دہشت گردوں کی واپسی کا زمینہ فراہم کر سکے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی میڈیا عراق میں کورونا وائرس کی افواہ کو ہوا دے رہا ہے اور امریکا نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے وہ اپنے فوجیوں کو عراق سے واپس بلا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 455877

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/455877/عراق-میں-امریکی-فوج-کی-جگہ-داعشی-دہشتگردوں-کو-تائنات-کیا-جارہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com