QR codeQR code

کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں لاک ڈاون

سعودی عرب کے شاہ نے اس ملک میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

23 Mar 2020 گھنٹہ 20:45

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے آج  پیر کے روز سے 21 دن تک شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک پورے ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا


سعودی عرب کے شاہ نے اس ملک میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی نے سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے واس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے آج  پیر کے روز سے 21 دن تک شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک پورے ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔
سعودی عرب نے سرکاری طور پر کہا ہے کہ 511 افراد اس ملک میں کورونا  سے متاثر ہوئے ہیں۔
چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 188 ممالک متاثر ہوئے ہیں اور پوری دنیا میں اب تک کورونا سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 456135

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456135/کورونا-وائرس-کے-سبب-سعودی-عرب-میں-لاک-ڈاون

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com