QR codeQR code

امریکی اقتصادی دہشت گردی نے کورونا کے خلاف موثر کوشش کو متاثر کیا

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

24 Mar 2020 گھنٹہ 16:24

ایرانی عوام غیر قانونی امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے سول سوسائٹی کی عالمی مہم کی تعریف کرتے ہیں۔


ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ایرانی عوام غیر قانونی امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے سول سوسائٹی کی عالمی مہم کی تعریف کرتے ہیں۔
جواد ظریف نے مزید کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے علاج کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور تجارتی عمل بھی ضروری ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل برازیل کے چینل فولھا ڈی ایس پالوکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی نے کورونا وائرس کے خلاف ایران کی موثر کوشش کو متاثر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 456263

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456263/امریکی-اقتصادی-دہشت-گردی-نے-کورونا-کے-خلاف-موثر-کوشش-کو-متاثر-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com