QR codeQR code

پاکستانی وزیر اعظم نے لاک ڈاون کے دوران ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

24 Mar 2020 گھنٹہ 20:40

پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے لیے وزیر اعظم نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے3ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے


پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی  نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے لیے وزیر اعظم نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے3ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے۔ مزدورطبقےکیلئے 2 سوارب کافنڈزرکھاہے۔ عمران خان نے کہا کہ  چھوٹی اورمیڈیم انڈسٹری کیلئے100ارب کا فنڈرکھاہے۔ مزدوروں کے لیے فوری  200ارب روپے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو فوری ٹٰیکس ریفنڈ جاری کرنے کے لیے  100 ارب دیے جائیں گے۔ دالوں سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس میں کمی لارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 456271

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456271/پاکستانی-وزیر-اعظم-نے-لاک-ڈاون-کے-دوران-ریلیف-پیکج-کا-اعلان-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com