پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1000 تک پہنچ گئی ہے جب کہ درجنوں مشتبہ مریض بھی سامنے آئے ہیں۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1000 تک پہنچ گئی ہے جب کہ درجنوں مشتبہ مریض بھی سامنے آئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1000 تک پہنچ گئی ہے جب کہ درجنوں مشتبہ مریض بھی سامنے آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے۔ سندھ میں 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، گلگت بلتستان میں 81، خیبر پختونخوا میں 78 جب کہ اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تاہم اس سے ایک بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وائرس سے اب تک 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، 5 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 19 افراد مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ادھر ایران سے سکھر پہنچنے والے تمام زائرین کو ٹیسٹ لینے اور منفی نتیجہ آنے کے بعد قرنطینہ سے اپنے گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے کسی بھی زائر میں کورونا وائرس کی کوئیی علامت نہیں پائی گئی ، جس کے بعد حسینی زائرین کے خلاف پاکستان کے سعودی نواز میڈیا کے جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے بھی دم توڑ گئے ہیں