QR codeQR code

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں فوج اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 6 ہلاک و زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

27 Mar 2020 گھنٹہ 15:53

فائرنگ کا واقعہ  بلوچستان کے کیچ کے علاقے منڈ میں پیش آیا۔ سرکاری ذرائع  کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اس وقت فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جب وہ سہرین کوہ کے علاقے میں باڑ لگانے کے کام کا معائنہ کر رہے تھے


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  بلوچستان کے کیچ کے علاقے منڈ میں پیش آیا۔ سرکاری ذرائع  کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اس وقت فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جب وہ سہرین کوہ کے علاقے میں باڑ لگانے کے کام کا معائنہ کر رہے تھے۔
ٹمپ کے اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں ایک سینئر افسر بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
دریں اثنا سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور کچھ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 456529

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456529/پاکستان-کے-صوبے-بلوچستان-میں-فوج-اور-دہشتگردوں-درمیان-جھڑپ-6-ہلاک-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com